شوبز

حمزہ علی عباسی کا پاک ترک دوستی کے حوالہ سے نیک خواہشات کا اظہار

حمزہ علی عباسی نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پرکہا ہے کہ  خدا ترکی اور پاکستان کو آباد رکھے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان آمد کے موقع پر حمزہ علی عباسی نے وزیراعظم عمران خان اوررجب طیب اردوان کی تصویرسوشل میڈیا پر شیئر کی اور پاک ترک دوستی کے حوالے سے لکھا ’’پاک ترک دوستی اس حقیقت کی بہترین اور حیرت انگیز مثال ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ مجھے ترک صدر اور عمران خان سے بہت امیدیں ہیں۔ خدا انہیں اپنے کام میں مخلص رکھے، ان کی رہنمائی اور مدد کرے۔ خدا ترکی اور پاکستان کو آباد رکھے۔‘‘

 

Tags
Back to top button
Close