شوبز

رابی پیرزادہ وائلڈلائف کیس میں بری

حال ہی میں گلوکاری کو خیرآباد کہنے والی رابی پیرزادہ بغیر اجازت جنگلی حیات رکھنے کے کیس میں بری ہوگئیں۔

محکمہ جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ کی اژدھوں، سانپوں اور مگر مچھ کے ساتھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان پر کارروائی کی تھی۔ اب رابی پیرزادہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’اللہ کا شکر وائلڈلائف کیس ہم جیت گئے‘۔

ویڈیو میں رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ’وائلڈ لائف کیس میں اللہ تعالیٰ نے مجھے سرخرو کرادیا، اور میں وائلڈ لائف کو ایک پیغام دوں گی کہ ہم کوئی فلمی ہیرونز نہیں ہیں جو آپس میں لڑ رہے ہیں، ہمیں مثبت سوچ پر آنا ہوگا‘۔

Tags
Back to top button
Close