شوبزفیچرڈ پوسٹ

کلبھوشن یادیو یا شمعون عباسی، بھارتی جاسوس کون؟

فلم میں اداکار شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے

کلبھوشن یادیو کے کردار پر پاکستانی فلم ساز نے فلم بنائی ہے جس میں کلبھوشن یادیو کا کردار شمعون عباسی ادا کر رہے ہیں اب جاننا یہ ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو ہے یا پھر شمعون عباسی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بننے والی پاکستانی فلم ڈھائی چال کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ اداکارہ عائشہ عمر اور شمعون عباسی کی آنے والی فلم ڈھائی چال کا پہلا ٹریلر1 منٹ اور 16 سیکنڈز پر مبنی ہے۔ فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے اداکار شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ڈھائی چال کی عکس بندی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے جس میں اداکارہ ایک صحافی کا کردار کرتی دکھائی دیں گی جو بلوچستان کے خطے کی اصل تصویر پیش کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔ فلم کے ہدایت کار تیمور شیرازی ہیں اور اس کا اسکرپٹ فرحین چوہدری نے لکھا ہے جب کہ دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، رشید ناز، سلیم معراج، ہمایوں اشرف، پاکیزہ خان اور بلوچستان کے متعدد تھیٹر آرٹسٹ بھی شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ فلم ڈھائی چال رواں سال ہی ریلیز کی جائے گی کہ ریلیز کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

Tags
Back to top button
Close