شوبز

ماضی کا مشہور ڈرامہ ’’الف ن‘‘ سٹیج پر

ماضی کامقبول ترین ڈرامہ ’الف ن‘ تھیٹر پر پیش کیا جائے گا جس میں اداکار معجز حسن ننھا کا کردار ادا کررہے ہیں۔
60کی دہائی کے مشہور اور مزاحیہ ٹیلی ویژن سیریز ’الف نون‘ کے اسٹیج ڈرامے میں ننھا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ الن ننھا کی افسانوی جوڑی میں ننھا کے کردار کو پاکستان ٹیلی ویژن کے سب سے پسندیدہ کردار کا اعزاز حاصل ہے، معجز حسن اس کردار کو نبھاکر اسٹیج شائقین کی توجہات اک بار پھر مبذول کروانے کی کوشش کررہے ہیں، ڈرامہ کراچی آرٹس کونسل میں 13سے 23فروری تک پیش کیا جائے گا۔
الف ن میں ننھا کا اصل کردار مشہورمزاحیہ ادکار رفیع خاور نے ادا کیا تھا،ننھا کے اس کردار میں معجز حسن ایک ایسے بے وقوف شخص کا کردار ادا کریں گے، جوکہ ایک گاوں کا رہنے والا ہے اورہمیشہ سے ایماندارانہ زندگی گزارنے کا خواہش مند اور شہر کی زندگی سے ناواقف ہے، دوسری جانب الن اس کی سادگی کا استعمال کرتا ہے لیکن ہمیشہ اس کی حقیقت بے نقاب ہوجاتی ہے۔یہ اسٹیج ڈرامہ نومیڈ پروڈکشنز کی پیش کش ہے، امید ہے کہ یہ ڈرامہ اسٹیج انڈسٹری میں جدید اضافہ ثابت ہوگا۔
اپنے کردار سے متعلق بات کرتے ہوئے معجز حسن کا کہنا تھا کہ میں اس کردار کو کرنے کے لیے بہت پرجوش اور عزم ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے ہی طنز و مزاح کا شوقین اورتھیٹر کا پرستار ہوں، اور اسٹیج کا مداح ہونے کے ناطے پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک انتہائی افسانوی ڈرامے کی موافقت میں اسٹیج پر پرفارم کرنا بھی اعصاب شکن مرحلہ ہے، مگر مجھے امید ہے کہ شائقین اس اسٹیج ڈرامے کودیکھنے کے لیے آرٹس کونسل کا رخ ریں گے۔

Tags
Back to top button
Close