شوبز

حرا عمر کی موت کا مقدمہ درج

وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے کامیڈین عمر شریف کی بیٹی حنا شریف کا غیر قانونی ٹرانسپلانٹ کرنے پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی جب کہ ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

ایف آئی اے کو اداکارعمر شریف کے اہلخانہ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ان کی صاحبزادی حنا شریف کا ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے ڈاکٹرز نے لاکھوں روپے بٹورے اور آزاد کشمیر میں ان کا ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا جس کے بعد ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی ایکٹ کے تحت ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری سرفراز کی نگرانی میں ٹیم نے کام شروع کر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق معروف اداکار عمر شریف کی بیٹی حنا شریف غیر قانونی گردے کی ٹرانسپلانٹ کی وجہ سے جاں بحق ہوگئی تھیں جس کے بعد ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی درخواست پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جن ڈاکٹرز کے خلاف پہلے کارروائی کی گئی تھی وہی ڈاکٹرز قانون میں سقم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بچ نکلے اور دوبارہ اسی گھناؤنے کاروبار میں شامل ہو چکے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close