شوبز

ماورا حسین بڑی مشکل میں گرفتار

ڈائریکٹر یاسر نواز کی فلم’’چکر‘‘ مزید تعطل کا شکار ہوگئی ہے کیونکہ ایک بار پھر اس کا ہیرو تبدیل کردیا گیا ہے۔ فلم میں لیڈ رول کے لئے سب سے پہلے فیروز خان کو فائنل کیا گیا تھا جنہوں نے بعض وجوہات کی بنا پر کام سے انکار کردیا تو ان کی جگہ بلال اشرف سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے فلم کی ہیروئین ماورا حسین کے ساتھ کام کرنے سے ہی انکار کردیا جس کے بعد عمران عباس کو کاسٹ کیا گیا لیکن اب عمران عباس نے بھی فلم سے علیحدگی اختیار کر لی ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں فنکاروں کو ماورا حسین کے ساتھ کام کے بارے میں تحفظات تھے جس کی وجہ سے انہوں نے انکار کیا ہے ۔

اس سلسلہ میں عمران عباس اور یاسر نواز سے رابطہ کیا گیا لیکن ان کا موقف سامنے نہیں آ سکا۔

ذرائع نے بتایا فلم شروع نہ ہونے کی وجہ سے ماورا حسین بھی پریشانی کا شکار ہے۔

Tags
Back to top button
Close