شوبز

شان شاہد کی فلم ’ضرار‘ کا ٹریلر جاری

اداکار شان شاہد کی فلم ’ضرار‘ کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا جس میں اداکار بھرپور ایکشن میں نظر آئے۔

اداکار نے فلم کا ٹریلر یوم پاکستان کے موقع پر تحفے کے طور پر جاری کیا۔ٹریلر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کورونا کے باعث گھروں میں رہیں اور اس ٹریلر سے محظوظ ہوں۔

3 منٹ 34 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹریلر میں شان شاہد کو ضرار نامی کردار میں پیش کیا گیا، جو انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) سے جڑے ہوئے ہیں۔

ٹریلر میں اداکارہ کرن ملک کو بھی پیش کیا گیا، جو شان شاہد کے ہمراہ رومانوی کردار میں نظر آئیں۔فلم میں نیئر اعجاز بھی موجود ہیں جو منفی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم کی کہانی خود شان شاہد نے تحریر کی، جبکہ ندیم بیگ بھی فلم میں اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

شان کی یہ فلم سال رواں میں ہی ریلیز کی جائے گی۔

Tags
Back to top button
Close