شوبز

معروف ڈریس ڈیزائنر ماریہ بی کا شوہر طاہر سعید ضمانت پر رہا

کورونا سے متاثرہ ملازم راستے اور اپنے گاؤں کرم پور میں درجنوں لوگوں سے ملا، پورا گاؤں قرنطینہ میں تبدیل

معروف ڈریس ڈیزائنر ماریہ بی کے شوہر طاہر سعید کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔طاہر سعید نے اپنے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرحکومت سے چھپایا تھا۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طاہر سعید نے اپنے ملازم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر حکومت سے چھپایا، اور ملازم کو وہاڑی بھیج دیاتھا جس پر پولیس نے طاہر سعید کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گھر سے گرفتار کیا۔ اس حوالے سے ڈریس ڈیزائنرماریہ بھی کا کہنا ہے کہ ‘میرے شوہر کو بغیر کسی ایف آئی آر اور درخواست کے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد قانون کے مطابق طاہر سعید کوضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔کورونا سے متاثرہ ملازم راستے اور اپنے گاں کرم پور میں درجنوں لوگوں سے ملا، طاہر سعید کے مجرمانہ فعل کے بعد اب پورے گاؤں کو قرنطینہ میں رکھنا پڑے گا۔

Tags
Back to top button
Close