شوبز

اداکارفیروزخان سمیت دیگرشوبز شخصیات راشن تقسین کرنے میں مصروف

شوبزشخصیات کروناکے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد و دیہاڑی دارمزدوروں کی امداد کررہے ہیں

کرونا وائرس کی عالمی وبا نے دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑنا شروع کردئیے ہیں جس کا پھیلاؤروکنے کےلیے حکومت نے ملک بھرمیں لاک ڈاؤن کردیا ہے، لاک ڈاؤن کے ذریعے وائرس کا پھیلاؤ توروکا جاسکتا ہے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد اورغریب طبقے کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔ اسی لیے فیروزخان، انوشے اشرف اورنومی انصاری سمیت دیگرشوبز شخصیات لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کررہے ہیں۔

anushay ashraf,feroz khan

اداکارفیروز خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پراسٹوری لگائی جس میں انہوں نے لکھا کہ ‘کوئی راشن کی تقسیم میں حصّہ لینا چاہے گا، زکات بھی دے سکتے ہیں، لوگ مجھے راشن بیگ بھیج رہے ہیں تاکہ آگے ضرورت مندوں تک پہنچا سکوں’۔ بعدازاں فیروزخان نے ایک اوراسٹوری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ ‘1100 راشن بیگ تقسیم ہوچکے ہیں’۔

دوسری جانب انوشے اشرف اورنومی انصاری نے بھی دیہاڑی دار مزدوروں میں راشن کی تقسیم کےلیے چندہ جمع کرکے لوگوں کے اعتماد کوجیتا ہے۔ انوشے اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربتایا کہ ہم دونوں صرف ان لوگوں سے چندہ جمع کررہے ہیں جنہیں ذاتی طورپر جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دیگرافراد بھی اپنے اپنے شہروں میں یہ کام کریں۔ مہینے بھرکا راشن بیگ تیارکرکے ان لوگوں تک پہنچا رہے ہیں جو کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باعث بے روزگاربیٹھے ہیں۔ اداکارہ نے راشن کی تقسیم کے سلسلے میں ڈیزائنرنومی انصاری کا شکریہ ادا کیا اورساتھ ساتھ ان لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے انہیں چندہ دیا تھا۔

Tags
Back to top button
Close