شوبز

گلوکار جواد احمد کی شعبہ صحت کے تمام افراد سے اظہار یکجہتی

پوری قوم سے کورونا کے خلاف لڑنے والے سپاہیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعے کے روز گھروں پر سفید جھنڈا لہرانے کی اپیل

گلوکار جواد احمد نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی خدمات پیش کرنے والے شعبہ صحت کے تمام افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اہم اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جواد احمد کا پوری قوم سے کورونا کے خلاف لڑنے والے سپاہیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعے کے روز گھروں پر سفید جھنڈا لہرانے کی اپیل کی ہے۔ جواد احمد نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی خدمات کے اعتراف میں خصوصی گانا بھی تیار کیا لیا اس بارے میں ان کا کہنا ہے مشکل گھڑی میں پاکستان کیڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسزاور شعبہ صحت میں کام کرنیوالے تمام لوگوں کے حوصلے اورجرأت کومیرااوراس قوم کاسلام، آئیے جمعہ کے دن ہم سب کروناسے لڑنیوالے ان بہادرسپاہیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے اپنے گھروں کے اوپرسفیدجھنڈالہرائیں۔

Tags
Back to top button
Close