انسٹاگرامٹویٹرشوبز

اشنا شاہ نے معافی مانگ لی

کورونا وائرس کی جنگ میں پوری دنیا کے ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن فائٹرز ہیں جنہیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹڑز اور طبی عملے کی ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں وہ رقص کرتے ہوئے سماجی فاصلے کی آگاہی دے رہے ہیں اور  مریضوں کی صحتیابی کی خوشی میں بھی شامل ہو کر اس کے ساتھ رقص کر رہے ہیں۔ان ویڈیوز نے جہاں سب کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری وہیں ٹی وی اداکارہ اشنا شاہ نے اسے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ’ میں حیران ہوں کہ کیا ڈاکٹرز، نرسوں کے پاس اتنا وقت ہے کہ وہ بریک لیں اور ڈانس کریں‘۔

اشنا شاہ  کو ڈاکٹرز اور طبی عملے پر تنقید کرنا مہنگا پڑا گیا اور ان کے مداح ہی اداکارہ پر برس پڑے۔مداحوں نے ان کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور نرسیں بھی انسان ہیں انہیں بھی بریک لینے کا حق ہے اور اگر وہ بریک میں ریلیکس ہونے اور مریضوں کی خوشی میں شامل ہوتے ہیں تو اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔تنقید کی بوچھاڑ ہونے کے بعد اداکارہ نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی لیکن ایک دوسری پوسٹ شیئر کرکے انہوں نے سب سے معذرت کی۔

View this post on Instagram

Mia Culpa!

A post shared by Ushna Shah (@ushnashah) on

Tags
Back to top button
Close