شوبز

شادی کی مبارکباد کا سلسلہ جاری

فنکاروں اور شوبز کے دیگر افراد نے سینئر اداکار منظر صبہائی اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کو سوشل میڈیا کے ذریعے شادی کی مبارکباد دی۔

گزشتہ دِنوں سینئر اداکار منظر صبہائی اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور اب اِس خبر کے وائرل ہونے کے بعد نامور فنکار منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کو شادی کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر منظر صبہائی اور ثمینہ احمد کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’اِس مشکل وقت میں آپ دونوں کی شادی کی اتنی اچھی خبر سُننا ہمارے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔‘حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ آپ دونوں کے درمیان محبت بڑھائے، آپ دونوں کی زندگی میں برکت عطا کرے آمین۔‘

اداکارہ منشا پاشا نے ٹوئٹر پر منظر صہبائی اورثمینہ احمد کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’ثمینہ آپا اور منظر صہبائی کی شادی کی خبر میرے چہرے پر مُسکراہٹ لے کر آئی ہے۔‘منشا پاشا نے لکھا کہ ’آپ دونوں سفید رنگ کے لباس میں انتہائی خوبصورت لگتے ہیں اور ساتھ ہی بہت زیادہ خوش بھی نظر آتے ہیں۔‘

احمد بٹ نے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ میں نے جب پہلی بار ٹیلیوژن میں کام کیا تھا تو وہ ثمینہ آنٹی کے بیٹے کی ہدایت کاری میں کیا تھا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’آج میں آپ کے لیے بہت زیادہ خوش ہوں، اللّہ تعالیٰ آپ دونوں کو سلامت رکھے آمین۔‘

اس کے علاوہ بھی بے شمار نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

Tags
Back to top button
Close