شوبز

عابدہ پروین کے قریبی ساتھی انتقال کرگئے

وادی مہران کے نامور ڈھولک نواز استاد کرم حسین خان حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال کرگئے۔کرم حسین خان کئی دہائیوں سے عابدہ پروین کے ساتھ ڈھولک پر سنگت کیا کرتے تھے اور ان کے ساتھ دنیا کے کئی ممالک کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔ ان کا تعلق وادی مہران کے معروف کلاسیکل خاندان سے تھا جس نے پاکستان کو بے شمارعظیم فنکار دیئے۔ استاد عاشق علی خان، فتح علی خان، ظفر علی خان،وحید علی خان،منظور علی خان،رجب علی خان سمیت بہت سے دیگر فنکار اسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ اس گھرانے کے شاگردوں میں محمد یوسف آصف اورعابدہ پروین بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے گلوکار تنویر آفریدی کا کہنا ہے کہ استاد کرم حسین خان کی رحلت پاکستانی موسیقی کے لئے ایک بہت بڑا نقصان ہے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والا خلا بہت مشکل سے پر ہوتا دکھائی دیتا ہے بالخصوص عابدہ پروین کی پرفارمنس کو چارچاند لگانے کے لئے اب کرم حسین خان جیسا مضبوط اور جاندار پرفارمر دوسرا دکھائی نہیں دیتا۔

Tags
Back to top button
Close