شوبز

علی ظفر کی طرف سے خواجہ سرا برادری میں راشن تقسیم

علی ظفر فاؤنڈیشن نے لاہور کی خواجہ سرا برداری میں راشن تقسیم کیا۔

علی ظفر نے’علی ظفر فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے خواجہ سرا برداری میں تقسیم کیے گئے راشن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنا پیغام جاری کیا۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ ’ہم نے خواجہ سرا برادری میں راشن تقسیم کیا جس کے بعد میں یہ سوچ رہا ہوں کہ ہم نے اب تک خواجہ سراؤں کو معاشرے میں برابری کا مقام دینے کے لیے اقدامات کیوں نہیں کیے؟‘گلوکار نے کہا کہ ’اگر ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ بیڑیاں توڑنی ہوں گی اور سب کو برابر کے حقوق دینے ہوں گے۔‘

Tags
Back to top button
Close