شوبز

پاکستانی فلم میکر نے ٹرک آرٹ میں اہم ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی دستاویزی فلم ساز ثمر من اللّہ نے ٹرک آرٹ ڈیزائن کے لیے نیویارک میں اے ڈی سی کے سالانہ ایوارڈ میں گولڈن کیوب اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی دستاویزی فلم ساز ثمر من اللّہ نے گزشتہ سال ایک نجی پینٹ کمپنی کے تعاون سے’ٹرک آرٹ چائلڈ فائنڈر‘ کی مہم شروع کی تھی جس میں اُنہوں نے ٹرک آرٹ کے ذریعے ملک بھر کے گمشدہ بچوں کی تصاویر ٹرک پر پینٹ کرکے اُن کی تشہیر کی تھی۔

فلم ساز ثمر من اللّہ کی اِس مہم کو نا صرف پاکستان میں پذیرائی حاصل ہوئی بلکہ اُن کو پورے ایشیاء سے بھی خوب مقبولیت ملی اور اب ثمر من اللّہ نے امریکا کے شہر نیو یارک میں ہونے والے اے ڈی سی کے سالانہ ایوارڈ میں گولڈن کیوب اپنے نام کرلی ہے۔

Tags
Back to top button
Close