شوبز

شنیرا اکرم کا اداکاری میں پہلا تجربہ کیسا رہا؟

 شنیرا اکرم نے فلم میں پہلی بار ایکٹنگ کرنے کے تجربے کے بارے میں کچھ باتیں شیئر کی ہیں۔

  انسٹاگرام پرقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے اپنی فلم کے ایک سین کی تصویر شیئر کی۔شنیرا اکرم نے مداحوں کو اپنے تجربے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ’کسی فلم سیٹ پر کام کرنے کا یہ میرا پہلا تجربہ تھا اور جس اداکار کے ساتھ میری شوٹنگ تھی اُس کی اداکاری کی صلاحیت کو دیکھ کر مجھے خوف آرہا تھا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’فلم سیٹ پر جب ایک منجھا ہوا اداکار ہو تو یہ پہلی دفعہ ایکٹنگ کرنے والوں کے لیے ایک عجیب سی کیفیت ہوتی ہے۔‘

شنیرا اکرم نے انکشاف کیا کہ فلم سیٹ پر ان کے  پاؤں میں موچ آگئی تھی۔‘

یاد رہے کہ فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں شنیرا اکرم کے ساتھ وسیم اکرم، فواد خان، میکال ذوالفقار، گوہر رشید، کرن حق، مانی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

Tags
Back to top button
Close