شوبز

عمائمہ ملک نے واسع چوہدری کو لاجواب کر دیا

اداکارہ عمائمہ ملک نے’ارطغرل غازی‘ پر تنقید کرنے پر واسع چوہدری کو جواب دے دیا۔

واسع چوہدری نے پی ٹی وی پر تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے کے حوالے سے کہا تھا کہ ہمارے سرکاری ٹی وی چینل پر تُرکش سریز نشر کرنے پر مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اب پی ٹی وی ہر پاکستانی کے بجلی کے بل سے ماہانہ 35 روپے وصول کرنا بند کردے۔

واسع چوہدری کے اِس تنقید بھرے پیغام پر عمائمہ ملک نے کی تصویر شیئر کی۔واسع چوہدری کے اِس تنقید بھرے پیغام پرعمائمہ ملک نے ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں شہرہ آفاق تُرک سیریز’دیرلش ارطغرل‘ کے ایک پوسٹر کی تصویر شیئر کی۔

اس پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے عمائمہ ملک نے پاکستان میں ’ارطغرل غازی‘ نشر کرنے پر پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل اور تُرکی کے قومی ٹی وی چینل  کا شکریہ ادا کیا۔اداکارہ نے واسع چوہدری کو اُن کی بات کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس کی قیمت میرے 35 روپے ہیں جو میں نے آج تک ہمارے سرکاری ٹیلی ویژن کو ادا کیے۔‘

Tags
Back to top button
Close