شوبز

طیارہ حادثہ کے بدقسمت مسافروں میں ٹاپ ماڈل زارا عابد بھی شامل

پاکستان کی ٹاپ ماڈل زارا عابد بھی کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے جہاز میں جاں بحق ہوگئی ہیں جس پر پاکستان انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔

زارا عابد  قومی ائیرلائن کی بدقسمت پرواز پی کے 8303  میں موجود تھیں جو چند روز پہلے اپنے تایا کی وفات کے سلسلہ میں لاہور آئی تھیں اور یہاں پر ہی انہوں نے اپنا آخری شوٹ بھی کرایا تھا،زارا عابد نے اپنے انسٹا گرام پر شوٹ کی جو آخری تصویر پوسٹ کی اس میں بھی وہ ایک جہاز میں موجود ہیں جبکہ بدقسمتی سے ان کی موت بھی جہاز کے ذریعے ہی ہوئی ہے۔

View this post on Instagram

~ Fly high, it’s good #ZaraAbid

A post shared by Zara Abid (@zaraabidofficial) on

20 مئی کو پوسٹ ہونے والی تصویر کے کیپشن میں ماڈل نے لکھا کہ "فلائی ہائی اٹس گڈ” لیکن قسمت نے انہیں فضاؤں میں اڑنے کی مزید مہلت نہیں دی۔

زارا عابد کا شمار ملک کی ٹاپ ماڈلز میں ہوتا تھا ،انہوں نے ملک کے تمام ٹاپ فیشن برانڈز کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ تمام فیشن شوز میں بھی شرکت کی جس کے علاوہ ملک کے تمام بڑے بڑے فیشن میگزین کے سرورق ان کی ماڈلنگ سے سجتے رہے۔

فیشن کے علاوہ زارا عابد نے گزشتہ سال اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا،انہیں ڈائریکٹر عظیم سجاد نے کراچی کے شہید پولیس آفیسر چوہدری اسلم خان کیا زندگی پر بنائی جانے والی فلم "چوہدری” کے اہم کردار میں کاسٹ کیا تھا۔

فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اور فنکاروں کی کثیر تعداد نے زارا عابد کی المناک موت پر تعزیت کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی سے بھی اطہار افسوس کیا ہے۔

Tags
Back to top button
Close