شوبز

"عید سادگی اور احتیاط سے منائیں” فنکاروں کی اپیل

کورونا کے باعث ملک بھر میں عید الاضحٰی بھی سادگی سے منائی جا رہی ہے، ملک بھر میں ہونے والے عید کے اجتماعات میں بھی سماجی فاصلوں کو برقرار رکھا گیا۔

وبا کے باعث جہاں عید کے کچھ رنگ پھیکے ہیں، وہیں معروف شخصیات نے بھی عوام کو پرمسرت موقعے پر مبارک دیتے ہوئے مداحوں کو احتیاط برتنے کی اپیل بھی کی۔

گلوکار شہزاد رائے نے عید سے قبل کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے والے اپنے اینیمیٹڈ وژوئل گانے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھی شہزاد رائے کا گانا شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید مبارک بادی اور ساتھ ہی عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل بھی کی۔اداکار نے پنجابی میں لکھا کہ عید سادگی نال مناؤ تے اپنے آپ نوں اور اپنے گھر والیاں نوں محفوظ رکھو!۔

اداکارہ عمائمہ ملک نے بھی مداحوں کو پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی اور ساتھ ہی انہوں نے مسلمانوں کو حج کی مبارک باد بھی پیش کی۔

وینا ملک نے بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک دی۔

اداکارہ عائزہ خان نے بھی اپنی مختصر ٹوئٹ میں مداحوں کو پرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔

اداکارہ صبا قمبر نے بھی مداحوں کو مختصر پیغام میں عید کی مبارک باد پیش کی۔

اسی طرح ماہرہ خان ،مہوش حیات،ارمینا خان،احسن خان اور ماریہ واسطی سمیت تمام فنکاروں نے عید مبارک کے پیغامات شیئر کئے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close