شوبز

"ربیعہ کلثوم اور زین افضل کی نئی ویب سیریز”لاک ڈاؤن کے سائیڈ ایفیکٹس”

ربیعہ کلثوم اور زین افضل لیمن میکس کی فن نیو ویب سیریز’لاک ڈاؤن کے سائیڈ ایفیکٹس ‘میں ایک جوڑی کی حیثیت سے شامل ہیں؛ جو موجودہ لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلے کی صورتحال سے متعلق ایک ہلکے پھلکے انداز کی ویڈیو ہے۔

‘لاک ڈاؤن کے سائیڈ ایفیکٹس ‘ ایک ماڈرن گھرانے کی کہانی ہے جن کی زندگی موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں گھری ہوئی ہے؛ اس میں ربیعہ کلثوم اور زین افضل بطور میاں بیوی اپنے کاموں اورذاتی زندگی کو متوازن رکھنے میں کوشاں ہیں۔ مشہور ویڈیو بچانا کے ڈائریکٹر ناصر خان کی ہدایت میں بننے والی ویڈیو روزمرہ کی زندگی کے دلچسپ واقعات پر مبنی ہے جس کی طنزیہ ومزاحیہ تحریر میں آدمیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ کس طرح گھر کے کاموں میں ہاتھ بٹاکر اور ذمہ داریاں بانٹ کر صورتحال کو نارمل رکھ سکتے ہیں۔

نئی ویب سیریز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کولگیٹ پومولوکے عزیز جندانی نے کہا،”ہم یقین رکھتے ہیں کہ آپس کے تعلقات قائم رکھ کر اور خوش مزاجی کے ساتھ مل جل کر ہم مشکل حالات میں خود کو بحال رکھ سکتے ہیں اور آگے بڑ ھ سکتے ہیں۔ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ چاہے حالات سنگین سے سنگین تر بھی ہوجائیں اور ناامیدی پیدا ہونے لگے تو ہمیں لوگوں کو احساس دلانے کی ضرورت ہے کہ اس صورتحال میں ہم سب اکٹھے شامل ہیں اور ہر طرح کے حالات میں ہمیشہ خوشی کے لمحے تلاش کرسکتے ہیں کیونکہ یہی بات ہم کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔”

Tags
Back to top button
Close