شوبز

"بڑی عید پر بڑا تحفہ”۔۔۔ صبا قمر لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئی

  صبا قمر ٹی وی کے ساتھ ساتھ اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی چھا گئیں۔

اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں لانچ کئے گئے یوٹیوب چینل پر سبسکرائیبر کی تعداد 2 لاکھ ہوگئی۔صبا قمر نے اپنی اس خوشی کو مناتے ہوئے یوٹیوب تھیم پر مبنی ایک کیک کاٹا اور تصویر شیئر کی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اُن کے یوٹیوب چینل پر مختصر وقت میں ہی 2 لاکھ سبسکرائبر جبکہ 30 لاکھ لائکس ہوگئے ہیں اور یہ سب مداحوں کی وجہ سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ویڈیوز کو پسند کرنے والوں کی بے حد ممنون ہوں۔اداکارہ نے لکھا کہ بے حد مختصر وقت میں اتنا پیار دینے والوں اور حمایت کرنے والوں کی شکرگزار ہوں، اور میں یہ وعدہ کرتی ہوں کہ انشاءاللہ آئندہ اسی طرح کا بہترین مواد لوگوں تک پہنچاتی رہوں گی۔صبا قمر کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر ساتھی اداکاراؤں سمیت مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات وصول ہورہے ہیں۔

Tags
Back to top button
Close