شوبز

بھارتی فنکاروں کی جانب سےعید قربان کی مبارکباد

عید الضحیٰ کےموقع پربھارتی فنکاروں کی جانب سےاپنےمسلمان مداحوں کوعید کی مبارکباد دی گئی

عید الضحیٰ کےموقع پربھارتی فنکاروں کی جانب سےاپنےمسلمان مداحوں کوعید کی مبارکباد دی گئی ہے۔آج پاکستان سمیت دیگرایشیائی ممالک میں بھی عید الضحیٰ منائی جا رہی، اس موقع پرہندوستانی فنکاروں کی جانب سے اپنےمسلمان مداحوں سمیت اہل اسلام کوعید کی مبارکباد دی گئی ہے ۔ بھارتی لیجنڈری اداکارامیتابھ بچن نےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرایک خوبصورت تصویرشیئرکرتےہوئےعید الضحیٰ کی مبارکباد دی ۔

عید الضحیٰ کے موقع پر سلمان خان نے بھی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی ۔

انیل کپور نے  عید کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر  عید سے متعلق پیغام میں لکھا کہ ’عید کے اس بابرکت موقع پر آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو امن اور خوشحالی سے بھر پورعید مبارک ہو ۔‘

بھارتی سابق کرکٹ کھلاڑی اور سیاست دان گوتم گمبھیر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ۔

بھارتی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کی جانب سے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دہتے ہوئے کہنا تھا کہ ’پوری دنیا میں جو بھی آج کے دن عید منا رہے ہیں اُن سب کو بہت بہت عید مبارک، امید ہے کہ یہ عید ہمارے لیے برکتیں ، خوشیاں اور امن لائے۔‘

عید الضحیٰ کے موقع پر دیگر بھارتی فنکاروں کی جانب سے بھی عید کی مبارکباد دی گئی جس میں سونو سود، فرح خان ، منوج باجپائی شامل ہیں ۔

Tags
Back to top button
Close