شوبز

بیروت دھماکے ؛ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کا اظہار افسوس

یروت میں گزشتہ روز ہونے والے ہولناک دھماکے پر پاکستانی اور ترک اداکاروں نے بھی غم کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہمایوں سعید نے دھماکے کے بعد بیروت کی تباہی کے مناظر کی دلخراش تصویر شیئر کرتے ہوئے بیروت اور وہاں کے لوگوں کے لیے دعا کی اور خدا سے سب کو حفظ و امان میں رکھنے کی بھی دعا کی۔

مہوش حیات نے بھی بیروت واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بیروت سے آنے والی تصاویر بہت ہی تباہ کن ہیں۔ میرا دل اور دعائیں حادثے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔

اداکار اینگن التان دزیاتن نے بھی بیروت واقعے پرافسوس کا اظہار کیا اور متاثرین کے لیے دعا کی۔

اداکارہ اسرا بلجک نےبیروت واقعے پر کہا کہ وہ صدمے میں ہیں ان کے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں اسرا بلجک نے بیروت دھماکے کے متاثرین سے اظہارتعزیت بھی کیا۔

اداکار فیصل قریشی نے بیروت میں ہونے والے خوفناک حادثے پر اظہار افسوس کیا اور متاثرین کے لیے دعا کی۔

Back to top button