شوبز

کشمیریوں کا مطالبہ،فخرعالم نے اہم سوال اُٹھا دیا

فخر عالم نے یہ بھی لکھا کہ کیا غیرمسلح شہریوں کوان کےاہل وعیال اورخاندان کےسامنےقتل کرنا درست ہے؟

پاکستان شوبزانڈسٹری کےمعروف میزبان اورگلوکارفخرعالم نےیومِ استحصالِ کشمیرکےموقع پرمقبوضہ وادی کےعوام سےاظہاریکجہتی کرتےہوئےوہاں کےلوگوں کےذہنوں میں موجود سوالوں سےپردہ اٹھا دیا۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفخرعالم نےمقبوضہ وادی کی چند دلخراش تصویریں شیئرکرتےہوئے اپنے پیغام میں سوالیہ اندازاپنایا۔ انہوں نے کہا کہ کیا کشمیریوں کا بلا خوف وخطرایک باوقارزندگی گزارنےکیلئے پُرامن ماحول مانگنا غلط ہے؟

انہوں نے لکھا کہ سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا سارے انسان برابرنہیں ہیں؟کیا غیرمسلح شہریوں کےپیلٹ گنوں کا نشانہ بنانا درست ہے؟ فخر عالم نے یہ بھی لکھا کہ کیا غیرمسلح شہریوں کوان کےاہل وعیال اورخاندان کےسامنےقتل کرنا درست ہے؟ واضح رہےکہ پاکستانی قوم اور دنیا بھرمیں پھیلےپاکستانی آج کشمیری عوام سےاظہارِیکجہتی کےلیےیومِ استحصالِ کشمیرمنا رہےہیں۔

گزشتہ سال آج ہی کےدن بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی حیثیت تبدیل کرنے اورجموں ولداخ کوکشمیرسےالگ کرنےکی غیرقانونی کوشش کی تھی۔ یومِ استحصال پرکشمیریوں سےاظہارِیک جہتی کےلیےوزیرِاعظم عمران خان آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے۔

Back to top button