شوبز

سارہ خان کا دیسی اسٹائل مقبول ہونے لگا

رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ سارہ خان کا دیسی اسٹائل میں فوٹوشوٹ مقبول ہورہا ہے

حال ہی میں گلوکار فلک شبیر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ سارہ خان کا دیسی اسٹائل میں فوٹو شوٹ مقبول ہورہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سارہ اور فلک کی جانب سے شیئر کردہ تصویروں میں نوبیاہتا جوڑی انتہائی دلکش نظر آرہی ہے۔ سارہ اور فلک کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں پر مداح اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نیک خواہشات پر مبنی پیغامات بھی شیئر کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

💓 @sarahkhanofficial PC @abdulsamadzia

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1) on

سارہ خان کی جانب سے شئیر کی گئی اس پوسٹ پر ایک لاکھ سے زائد اور بےشمار کمنٹس آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ 17 جولائی کو سارہ خان نے اپنی منگنی کی خوبصورت تقریب کی تصویر ہیش ٹیگ ’فلک کی دلہن‘ کے ساتھ شیئر کی تھی جس میں فلک شبیر انہیں شادی کی پیشکش کررہے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا جارہا ہے۔

Back to top button