شوبز

"زندگی بہت مختصر ہے”۔۔۔ہر پل اللہ کا شکر ادا کریں؛ مایا علی

اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ زندگی کو بھرپور طریقے سے جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے۔

انسٹاگرام پر مایا علی نے سفید رنگ میں ملبوس دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے ایک تصویر شیئر کی اور زندگی کے تجربے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ زندگی بہت مختصر ہے اور بھرپور طریقے سے زندگی کو جیا جائے تو ہر دن پلک جھپکتے گزرنے کے مترادف ہے۔آج مجھے اللہ کا پہلے سے زیادہ شکر اداکرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ان دنوں کیلئے اللہ کا شکر ہے کہ جب انہوں نے سوچا تھا کہ اب ان کیلئے اٹھنا مشکل ہوگا تو اللہ نے انہیں ہمت دی اور ناممکن کو ممکن میں تبدیل کردیا۔

Back to top button