شوبز

مومل شیخ کے فیملی ممبران کی تعداد میں اضافہ

اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

مومل شیخ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام علیہا نادر نواز رکھا گیا ہے، اداکارہ نے فیملی میں اضافے کی یہ خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کا ہاتھ تھامے تصویر شیئر کرتے ہوئے دی۔مومل نے لکھا کہ ’اللہ کے فضل و کرم سے مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ ہماری نواز اور شیخ فیملی میں ایک ممبر کا اضافہ ہوا ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’میری بیٹی علیہا نادر نواز کا خیرمقدم کریں جس نے اس دنیا میں 20 اگست کو قدم رکھا۔‘مومل نے مداحوں سے بیٹی سمیت پوری فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ اُن کا بڑا بھائی ابراہیم نادر نواز بھی بہن کی آمد پر خوش اور پرجوش ہے، مومل کو ساتھی اداکاراؤں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بڑی تعداد میں موصول ہورہے ہیں۔

مبارکباد کے پیغامات دینے والوں میں اداکارہ اُشنا شاہ، مریم نفیس، ثروت گیلانی، صنم جنگ اور دیگر شامل ہیں۔

Back to top button