شوبز

5 دن سے بجلی غائب؛فیصل قریشی جنریٹر کی آواز سے تنگ آگئے

اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ مسلسل 5 دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جنریٹر پر گزارا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کے الیکٹرک کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کِیا آپ مجھے نیا جنریٹر دیں گے یا مجھ سے ایک سال کا بِل لینے کا ارادہ نہیں۔فیصل قریشی نے لکھا کہ ’لوگوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ یہ احتیاط کیلئے کیا جارہا ہے، تو اس کا جواب یہ ہے کہ پولز پر ربر کی کوڈنگ کی جاتی ہے۔‘ ٹوئٹر پر اپنا دُکھ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’پانچ دن سے مسلسل جنریٹر چل رہا ہے اور اب وہ عجیب عجیب سی آوازیں بھی نکال رہا ہے۔‘

Back to top button