شوبز

"ساز خاموش ہوگئے”۔۔۔موسیقی کے آلات بنانے والوں کی زندگی ویران

لاک ڈاؤن کے بعد کاروباری مراکز کھلے کافی دن  لیکن لاہور میں کلاسیکل موسیقی کے آلات بنانے والوں کی زندگی تاحال ویران ہے۔

گزشتہ کئی ماہ سے طبلے کی تھاپ ، بانسری کی مدھر تان اور دلوں میں اترنے والے ساز و آواز خاموشی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ موسیقی کے آلات سے وابستہ افراد نے کہا کہ تقریبات نہ ہونے کے باعث گاہک نہیں، جس کی وجہ سے معاشی پریشانی کا سامنا ہے۔اندرون لاہور میں اس کاروبار سے منسلک لوگوں کا کہنا ہے کہ دکانیں تو کھولے بیٹھے ہیں لیکن کئی کئی روز گاہک نہیں آتے۔کئی ہفتوں کی محنت سے آلات موسیقی تیار کرنے والے کاریگر پریشانی کا شکار ہیں اور کہتے ہیں کہ پہلے لاک ڈاؤن نے کام متاثر کیا اب تقریبات نہ ہونے کی وجہ سے خریدار نہیں ملتے۔موسیقی کے آلات بنانے والوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کام میں تو مندی کا راج ہے دیگر کاروبار کھل گئے لیکن ثقافتی تقاریب نہ ہونے کے باعث ہمارے کام کی ڈیمانڈ نہیں بن سکی۔

 

Back to top button