شوبز

یمنیٰ زیدی بھی ٹک ٹاک کی دیوانی؛وڈیو بنانے کی خواہش مند

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ اگر وہ اداکاری نہ کرتیں تو ٹک ٹاک کی ویڈیوز بناتیں۔

یمنیٰ زیدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شائستہ لودھی کے ساتھ ٹک ٹاک کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ شائستہ لودھی یمنیٰ زیدی سے کہہ رہی ہیں کہ وہ ٹک ٹاک دیکھتی ہیں جس پر یمنیٰ زیدی کہتی ہیں کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ جب کبھی آپ کے پاس فارغ ٹائم ہو اور آپ ٹک ٹاک دیکھ رہے ہوں تو ایک ڈیڑھ گھنٹہ یوں نکل جاتا ہے کہ مجھے خبر بھی نہیں ہوتی۔یمنیٰ زیدی نے کہا ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے لیے لوگ بہت محنت کرتے ہیں جسے دیکھ کر میں سوچتی ہوں وہ ہم سے اور مجھ سے کہیں زیادہ باصلاحیت ہیں۔ شائستہ لودھی نے کہا کہ ٹک ٹاک پر ایسے ایسے اداکار مل جاتے ہیں جنہیں دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ کیا کمال ہے۔

یمنیٰ زیدی نے کہا اگر میں اداکاری نہیں کررہی ہوتی تو ٹک ٹاک بناتی کیونکہ ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھتے ہوئے بہت مزہ آتا ہے کسی اور کی آواز میں ایکشن بناکر بولنا، لیکن میں نے آج تک کبھی کوئی ٹک ٹاک ویڈیو نہیں بنائی کیونکہ کسی اور کی آواز پر بولنے کے لیے بہت ہمت چاہیئے ہوتی ہے۔

شائستہ لودھی نے یمنیٰ زیدی کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ جب لوگ آپ کی ویڈیوز پر کمنٹ کرتے ہیں اور ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں تو بہت مزہ آتا ہے۔

Back to top button