شوبز

لاہور پریس کلب میں ” سی جے ایف پی” کا اہم اجلاس؛ثقافتی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس زیر صدارت طاہر بخاری منعقد ہوا جس میں کرونا کی صورتحال کے بعد حالات معمول پر آنے پر کلچرل سرگرمیاں شروع کرنے اور آن لائن سرگرمیاں کرنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری نے کہا کہ اس وقت کئی اداروں اور دنیا بھرمیں آن لائن تقریبات اورسرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں اور اب ایک نئی دنیا وجود میں آ رہی ہے جس کے باعث ہمیں آن لائن کام کرنا ہوں گے اور سوشل میڈیاپر تقریبات اور سرگرمیاں شروع کرنا ہونگی جس پر انہوں نے ایک کمیٹی قائم کی جو سی جے ایف پی میں آن لائن سرگرمیاں شروع کرنے کے حوالہ سے اقدامات کرے گی۔اجلاس میں سینئر نائب صدر زین مدنی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعاکرائی گئی۔ اجلا س میں شکیل زاہد‘نوین علی ‘ندیم سلیمی‘خالد ابراہیم خان ‘جبارصدیقی‘انجم شہزاد ‘جاوید یوسف‘معین زبیر‘اشفاق احمد ‘ندیم نظر‘وقاراشرف‘ظہیرشیخ ،عمران راج اور دیگر نے شرکت کی ۔

Back to top button