شوبز

"الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے”۔۔۔ عائشہ ثنا کے والد نے 2 ارب روپے کا نوٹس بجھوا دیا

اداکارہ عائشہ ثنا کے والد نے بزنس مین میاں علی معین کو 2 ارب کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عائشہ ثنا کے والد حاجی ثنا اللہ نے الزامات لگانے پر ہرجانے کا نوٹس حسن مجید  ایڈووکیٹ کی وساطت سے نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ علی معین نے میڈیا سے گفتگو  کے دوران کہا تھا کہ عائشہ ثنا کے والد اور فیملی بھی اس کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔

لاہورکی معروف کاروباری شخصیت محمد علی معین کی طرف سے تھانہ ڈیفینس بی میں دی گئی درخواست میں دعویٰ کیا تھا کہ عائشہ ثنا ان کی فیملی فرینڈ ہے جنہوں نے ان سے گھریلو ضروریات کے لئے 20 لاکھ روپے ادھار لئے جب انہوں نے واپسی کا تقاضا کیا تو اداکارہ نے انہیں حبیب بنک کا چیک نمبر 00000051 دے دیا جس پر 26 مارچ 2020 کی تاریخ درج تھی لیکن جب میں نے یہ چیک اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرایا تو رقم ناکافی ہونے پر چیک ڈس آنر ہوگیا لہذہ عائشہ ثنا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔علی معین نے عائشہ ثنا کو ایک کروڑ اور75 لاکھ روپے ادھار دیئے تھے لیکن عائشہ نے رقم واپس کرنے کی بجائے مختلف تاریخوں کے ایڈوانس چیک دیئے تھے جو سارے میاں علی معین کے پاس محفوظ ہیں۔

علی معین کی درخواست پر عائشہ ثنا کے خلاف گجرات میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عائشہ ثنا علی معین کے علاوہ اپنے بہت سے دوستوں سے کمیٹی کے لاکھوں روپے بھی لے کرغائب ہے جن کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں۔

Back to top button