شوبز

اجے دیوگن اور کاجل نے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کر لیا

کاجل اور اجے دیوگن نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا، کاجول اپنی بیٹی نیاسا کے ساتھ سنگاپور جارہی ہیں جبکہ اجے دیوگن بھارت میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجل اپنی اکلوتی بیٹی نیاسا کو اکیلے سنگاپور نہیں بھیجنا چاہتیں اس لیے انہوں نے خود بھی نیاسا کے ساتھ سنگاپور جانے کا فیصلہ کیا ہے۔اجے دیوگن اور کاجل کی بیٹی نیاسا سنگاپور میں پڑھتی ہےاور وہیں مقیم ہے، البتہ وہ آج کل بھارت آئی ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے کاجل اور اجے کو اُن کی فکر ہے کہ وہ وہاں اکیلے کیسے رہے گی۔کاجول اور اجے نہیں چاہتے کہ نیاسا کی پڑھائی پر کوئی اثر پڑے اس لیے اب کاجل نیاسا کے ساتھ سنگاپور میں رہیں گی۔

نیاسا سنگاپور کے ’یونائیٹیڈ ورلڈ کالج آف ساؤتھ ایسٹ ایشیا‘ میں پڑھائی کر رہی ہیں۔ سال 2018 میں اجے دیوگن نے سنگاپور میں ایک اپارٹمنٹ بھی خریدا تھا تاکہ نیاسا کو رہنے میں کوئی پریشانی نہ ہو۔ کاجول اسی فلیٹ میں جاکر بیٹی کے ساتھ رہیں گی۔

دوسری جانب اجے دیوگن اپنے بیٹے یگ کے ساتھ ممبئی میں ہی رہیں گے۔

Back to top button