شوبز

"میری شادی میری مرضی”۔۔۔ صحیفہ جبار خٹک کا تین سال بعد حیران کن کام

اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے شادی کے تین سال بعد اپنی شادی کا شُوٹ کروالیا، اداکارہ نے بتایا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر شادی کی موقع پر فوٹوشوٹ نہیں کروایا گیا تھا۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ صحیفہ جبار نے شوہر خضر حسین کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی 2017 میں ہوئی تھی لیکن کسی وجہ سے وہ اپنی شادی کا فوٹو شوٹ نہیں کروا سکے تھے۔

صحیفہ جبار نے بتایا کہ انہوں نے اب 3 سال گزر جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اب گھر میں ہی شُوٹ کروایا جائے لہذا ہم دونوں نے اپنی شادی کا لباس زیب تن کیا بالکل ویسا ہی تیار ہوئے جیسا اپنی شادی کے موقع پر ہوئے تھے۔انہوں نے لکھا کہ اپنی مرضی سے اپنی پسند کے دن فوٹوشُوٹ کروا کر خوشی اور اطمینان محسوس کررہی ہوں کیونکہ اس میں کوئی بناوٹ نہیں تھی، روایت سے ہٹ کر سب کچھ حقیقی تھا۔

اپنی پوسٹ کے آخر میں انہوں نے لکھا کہ ’میری شادی، میرا شُوٹ، میری مرضی۔‘خیال رہے کہ ماڈل صحیفہ جبار 2017 میں اپنے قریبی دوست خواجہ خضر حسین سے لاہور میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

View this post on Instagram

🌈🌺🦥

A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak) on

Back to top button