شوبز

” میٹ دی خانز”۔۔۔فریال مخدوم ٹی وی سیریز میں کام کریں گی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کے ہمراہ ڈاکیومنٹری میں دکھائی دیں گے۔

 انسٹاگرام پر فریال مخدوم نے عامر خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہیں کہ ان کی ٹی وی سیریز جلد منظر عام پر آرہی ہے۔باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم بی بی سی تھری کی دستاویزی ٹی وی سیریز ’میٹ دی خانز‘ میں دکھائی دیں گے۔فریال مخدوم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ ’میٹ دی خانز‘جلد نشر کی جائے گی۔

یہ ڈاکیومنٹری شو عامر خان کے آبائی شہر بولٹن میں ریکارڈ کیا جائے گا، باکسر اپنی نجی زندگی، کیریئر اور خاندان کے حوالے سے اپنے مداحوں کو بتائیں گے۔

Back to top button