شوبز

ترک ڈرامہ "کورلش عثمان "سیزن 2 کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری

 ترکی کے مقبول سیریل” کورلش عثمان سیزن 2″ کا پہلا آفیشل پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار براق اوزچیویت کو دکھایا گیا ہے۔

اس ڈرامہ سیریل میں عثمان کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار براق اوزچیویت نے اس پوسٹر کو سوشل میڈیا کی زینت بنایا ہے جبکہ ڈرامہ رائٹڑ اور پروڈیوسر محمد بوزداغ نے اپنی پوسٹ میں ناظرین کو خوشخبری دی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘’ہم واپس آ رہے ہیں’’۔خیال رہے کہ کورلش عثمان دراصل دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والے مقبول ڈرامے دیریلیش ارطغرل کا ہی سلسلہ ہے۔ دیریلیش ارطغرل
کے پانچ سیزن کے بعد اس کی کہانی کو کورلش عثمان کے ذریعے آگے بڑھایا گیا تھا۔

View this post on Instagram

2. Sezon geliyor … @kurulusdizisi @bozdagfilm

A post shared by Burak Özçivit (@burakozcivit) on

اس سیزن میں ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان کی جوانی کا دور اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ کورلش عثمان کے پہلے سیزن کا جب سے اختتام ہوا تھا۔ دنیا بھر کے ناظرین اس کہانی کے آگے بڑھنے کا انتظار کر رہے تھے۔

Back to top button