شوبز

کاشف نثار کی نئی سیریل کے لئے اقرا عزیز کا انتخاب

ڈائریکٹر کاشف نثار نے نئی سیریل "رقیب سے” کا آغاز کر دیا ہے جس میں اہم  کردار کے لئے اداکارہ اقرا عزیز کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ کاسٹ میں نامور فنکار شامل ہیں۔

اس سیریل کی کہانی بی گل نے تحریر کی ہے جب کہ ڈرامے کی ریکارڈنگ شروع ہوچکی ہے۔

View this post on Instagram

﷽ #beegul

A post shared by IQRA AZIZ HUSSAIN🇵🇰 (@iiqraaziz) on

اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے انسٹاگرام پر ڈرامے کا سکرپٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ایک بار پھر کاشف نثار کے ساتھ کام کررہی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے اقرا عزیز نے کاشف نثار کے ساتھ سپرہٹ سیریل "رانجھا رانجھا کر دی” میں بھی کام کیا تھا۔

کاسٹ میں نعمان اعجاز،ثانیہ سعید،فریال محمود،حمزہ سہیل اور ثاقب سمیر سمیت بہت سے دیگر فنکار کام کررہے ہیں۔

Back to top button