شوبز

دلیپ کمار کے دو بھائی کورونا سے انتقال کر گئے؛اداکار موت سے بے خبر

 اداکار دلیپ کمار کے دو چھوٹے بھائی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔

 90 سال کے احسن خان اور 88 سال کے اسلم خان کورونا کے باعث ممبئی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کہتی ہیں کہ دلیپ کمار کو ان کے دونوں بھائیوں کے انتقال کی خبر نہیں دی گئی کیونکہ ہم انہیں ہر پریشان کن خبروں سے دور رکھتے ہیں۔سائرہ بانو کہتی ہیں کہ دلیپ کمار کو امیتابھ بچن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی بھی خبر نہیں دی گئی تھی کیونکہ وہ امیتابھ بچن سے بہت پیار کرتے ہیں۔

Back to top button