شوبز

ریا چکرورتی کا بھائی اور سشانت کا مینجر گرفتار

سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کے بھائی شووک چکرورتی اور اُن کے ہاؤس مینیجر سیموئل مرانڈا کو ڈرگس معاملے میں پوچھ گچھ کے بعد این سی بی نے گرفتار کرلیا۔

سشانت سنگھ خودکشی کیس میں اب سی بی آئی کے علاوہ ای ڈی اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ چند روز قبل این سی بی کی ٹیم نے سشانت کے ہاؤس منیجر سیموئل میرانڈا کو ڈرگس سپلائی کرنے کے الزام میں ممبئی سے دو افراد کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار افراد میں سے ایک ’عبدالباسط پریہار‘ کا تعلق باندرا سے بتایا جارہا ہے جبکہ دوسرے ’زید ولاترا‘ نامی شخص کا تعلق بھارتی شہر اندھیری سے ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے عبدالباسط پریہار کو آج عدالت میں پیش کیا تھا جس کے بعد عدالت نے 9 ستمبر تک باسط کو این سی بی کے حوالے کردیا۔

Back to top button