شوبز

HAPPY BIRTHDAY؛مومنہ مستحسن نے زندگی کی کتنی بہاریں دیکھ لیں؟

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن آج اپنی 28 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

 مومنہ مستحسن موسیقار، گلوکارہ اور نغمہ نویس بھی ہیں۔ شاندار کارکردگی کی بنا پر مومنہ مستحسن پاکستان کی معروف اور مقبول شخصیات میں شمار کی جاتی ہیں۔

مومنہ مستحسن کا بچپن اسلام آباد اور نیویارک میں گزرا جہاں سے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی۔ مومنہ مستحسن نے اسٹونی بروک یونیورسٹی سے بایو میڈیکل انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ میتھمیٹکس میں ڈگری حاصل کی۔

گلوکارہ کو نغمہ ’’پی جاؤں‘‘ اور بھارتی فلم ایک ولن میں نغمہ ’’آواری‘‘ سے شہرت ملی۔ 2016 میں مومنہ مستحسن نے کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ اپنا پہلا نغمہ گایا۔ جس نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

Back to top button