شوبز

غیر ملکی فنکاروں کو”کچرا” کہنے پر انوشے اشرف اور یاسر حسین کی تکرار

اداکار یاسر حسین کا غیر ملکی اداکاروں کو ’عالمی کچرا‘ کہنا مہنگا پڑگیا۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے کرداروں سے مماثل نوجوانوں کی تصویر شیئر کی۔یاسر کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دنوں نوجوانوں نے اسی ڈرامے کے کرداروں سے متاثر ہوکر انہی کی طرح کا لباس پہنے اور ایک شو میں شرکت کی۔

اداکار نے دونوں نوجوانوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ان کو کوئی نہیں پوچھے گا کیونکہ گھر کی مرغی دال برابر اور باہر کا کچرا بھی مال برابر۔‘یاسر کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر تنازع کی صورت اختیار کرلی اور مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ٹاپ ٹرینڈ میں یاسر حسین کا نام اسی بیان کی وجہ سے سرفہرست ہے۔

یاسر کے متنازع بیان پر اکثر انہیں جواب دینے والی انوشے اشرف اس مرتبہ بھی خاموش نہ رہیں اور اداکار کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادیں۔

Back to top button