شوبز

جویریہ عباسی کی بیٹی نے ناکامی سے تنگ آکر اہم فیصلہ کر لیا

اداکارہ عنزلہ عباسی ڈراموں میں کامیابی نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہیں جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر ماڈلنگ میں قسمت آزمائی کا فیصلہ کیا ہے۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی بیٹی عنزلہ عباسی نے 2016 میں باقاعدہ طور پرشوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور وہ اب تک ڈرامہ سیریل گلہ،بے بی،نباہ اور لال عشق میں کام کرچکی ہیں تاہم وہ ابھی تک ٹی وی پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عنزلہ عباسی کو کوشش کے باوجود کسی اچھے پراجیکٹ میں کام نہیں مل رہا جس کی وجہ سے نہ صرف وہ بلکہ اب کی والدہ بھی پریشان ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہئے کہ انہیں فیشن انڈسٹری میں بولڈ امیج کی وجہ سے کام ملتا ہے کیونکہ وہ ابتدا میں کئی ایسے شوٹ کر چکی ہیں۔

View this post on Instagram

🥀

A post shared by Anzela Abbasi ~ XLAZYANGELX (@anzelaabbasi) on

عنزلہ نے ان دنوں اپنی توجہ دوبارہ ماڈلنگ پر مرکوز کر لی ہے اور مختلف برانڈز کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

View this post on Instagram

#deenandkeenu

A post shared by Anzela Abbasi ~ XLAZYANGELX (@anzelaabbasi) on

Back to top button