شوبز

لاہور آرٹس کونسل نے یوم دفاع کی مناسبت سے ملی نغمہ ریلیز کر دیا

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ 06ستمبر دفاع وطن کا عظیم سنہرا باب ہے،اس دن افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک منصوبے خاک میں ملائے،اپنی جانوں کا نذانہ دیکر زمین پاک کے چپے چپے کا دفاع کیا،الحمرا وطن کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتا ہے،قوم جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے یوم دفاع کے حوالے سے ملی نغمہ ریلیز کرنے کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا کہ 06ستمبر کی شجاعت،استقامت اور قربانی کی لازوال روایت کو زندہ و تابندہ رکھیں گے،افواج پاکستان پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ حب الوطنی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے اور ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے اپنی گفتگو میں 06ستمبر کے شہداء کو سلام پیش کیا۔پروگرام میں معروف گلوکار عبد الرؤف، فضل جٹ، سجاد طافو و دیگر فنکاروں نے پرفارم کیا۔ستار،گٹار ہامونیم،بانسری،طبلہ و دیگر آلات موسیقی پر ملی نغموں کو عوام الحمرا کے فیس بک اور یوٹیوب چینل پر براہ راست دیکھا اور بے حد پسند کیا۔الحمرا آرٹس کونسل کے فیس بک اور یوٹیوب چینل پر نشریات دن بھر جاری رہیں،بچوں کا پسندیدہ کھیل ”عینک والا جن“ بھی دیکھایا گیا۔الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی دلپذیر پیشکش کو عوام تادیر یاد رکھے گی۔

Back to top button