شوبز

اداکارہ ارمینا خان کو شوہر کی یاد ستانے لگی؛سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

 اداکارہ ارمینا خان نے شوہر فیصل خان کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

 انسٹاگرام پر اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ ماضی میں ترکی میں لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے فیصل خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں نے آپ کو بہترین اور بدترین، شکست و ناکامی کے لمحات میں ثابت قدم پایا ہے۔‘اداکارہ نے لکھا کہ ’میں نے آپ کے ساتھ  شکست کے لمحات دیکھے ہیں اور ساتھ ہی ناکامیوں سمیت کامیابیوں کو انجوائے بھی کیا ہے کیونکہ ناکامی کے بغیر کامیابی کیا ہے؟ مجھے فخر ہے کہ میں نے یہ تمام لمحات آپ کے ساتھ دیکھے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’وہ امید کرتی ہیں کہ یہ سفر ایسے ہی جاری رہے گا، خدا آپ کو خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔‘ساتھ ہی اداکارہ نے اس خصوصی دن فیصل سے دور ہونے کا شکوہ بھی کیا اور امید ظاہر کی کہ اگلی سالگرہ میں وہ ضرور فیصل کے ساتھ ہوں گی۔

Back to top button