شوبز

"میرا یہ مطلب نہیں تھا”غیر ملکی فنکاروں کو "کچرا” کہنے پر یاسر حسین کا یو ٹرن

اداکار یاسر حسین نے غیر ملکی اداکاروں کو ’عالمی کچرا‘ کہنے کے بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ان کی جاری کردہ پوسٹ کو غلط رنگ دیتے ہیں۔

یاسر حسین نے کہا کہ وہ تمام اداکاروں کی عزت کرتے ہیں چاہے وہ ملکی ہوں یا غیر ملکی، میری ہر بات کو ترکش ڈراموں کی کاسٹ سے مت جوڑیں۔یاسر حسین نے کہا کہ  ’میں نے کبھی بھی کسی کی تذلیل کرنے کی کوشش نہیں کی ہے اور اگر کوئی فرد ان کی باتوں کو غلط رنگ دیتا ہے تو وہ اس کی اپنی سوچ ہو سکتی ہے جس کے لیے وہ سوائے دعا کے کچھ نہیں کرسکتے۔‘

Back to top button