شوبز

"جس نے جو کرنا ہے وہ کر لے”۔۔۔ عائشہ عمر کی انوکھی دعوت

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے پرستاروں کو انوکھی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے جس کا دل چاہتا ہے وہ مجھ پر تنقید کر سکتا ہے۔

عائشہ عمر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک تصویرشیئر کی جس میں ان کے لباس پرمداحوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکارہ نے خود بھی اپنی تصویرکے کیپشن میں لکھا کہ مداح اس تصویرپرانہیں کم تربھی سمجھیں گے تو انہیں برا نہیں لگے گا بلکہ انہیں مزہ آئے گا۔

تصویرپر اداکارہ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ دوسری انڈسٹری کی اداکاراؤں پرتنقید کرنے والے پہلے خود اپنی اداکاراؤں کودیکھیں جب کہ کئی صارفین نے عائشہ عمرکو تہذیب کا سبق بھی پڑھایا۔

Back to top button