شوبز

نمرہ خان سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی؛دعائے صحت کی اپیل

اداکارہ نمرہ خان گھر کی سیڑھیوں سے گِر کر شدید زخمی ہوگئیں جس سے ان کے چہرے اور سر پر متعدد چوٹیں آئیں۔

انسٹاگرام پر اپنے زخمی چہرے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنے گرنے کی اطلاع دی اور جلد صحتیابی کی دعاؤں کی درخواست کی۔بعد ازاں اداکارہ نے ناک کے گرد پٹی کے بعد کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب تک آپ اپنے پاس موجود نعمتوں کے شکرگزار رہیں گے تب ہی آپ خوش رہ سکیں گے۔‘اداکارہ نے بتایا کہ سر میں لگی اندرونی چوٹ انتہائی تکلیف دہ ہے۔

نمرہ نے اپنی طبیعت سے مداحوں کو آگاہ کیا کہ اللّٰہ کے فضل سے اور آپ سب کی دعاؤں سے میرے زخم بہتر ہورہے ہیں۔

Back to top button