شوبز

آمنہ الیاس نے خاموشی سے شادی کر لی؛دولہا کون ہے؟حیران کن خبر آگئی

 ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے نہایت خاموشی سے شادی کرلی ہے۔ان کا نکاح سادگی سے معروف ڈائریکٹر داور محمود سے ہوا جس میں ان کے چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے ہی شرکت کی تاہم ابھی تک دونوں کی طرف سے اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

آمنہ الیاس اور داور محمود کے درمیاں کافی عرصہ سے دوستی ہے اور کچھ عرصہ پہلے اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ وہ انڈسٹری سے وابستہ ایک شخص سے شادی کرنے والی ہیں اور اب انہوں نے اپنی بات سچ کر دکھائی ہے۔

داور محمود اور آمنہ الیاس ایک ساتھ کام بھی کررہے ہیں۔داور محمود نے آمنہ الیاس کو اپنے سٹیج ڈرامے”ان کہی” میں بھی کاسٹ کیا ہے جسےآئندہ ماہ کراچی میں پیش کیا جائے گا۔

Back to top button