شوبز

خلیل الرحمٰن قمر کی مخالفت اور علی ظفر کی حمایت اس لئے کی کیونکہ۔۔۔۔۔ ریشم نے سچ اگل دیا

اداکارہ ریشم نے پہلی بار واضح کیا ہے کہ انہوں نے میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کی حمایت کیوں کی تھی؟

ریشم نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اداکارہ نے بتایا کہ وہ گزشتہ 2 دہائیوں سے علی ظفر کو جانتی ہیں اور انہوں نے آج تک انہیں کسی بھی خاتون کے حوالے سے کوئی بھی غیر اخلاقی بات کرتے ہوئے یا کسی خاتون کے ساتھ چھیڑخانی کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔علی ظفر کی اہلیہ کو بھی ٹھیک طرح سے جانتی ہیں جب کہ ان کے گلوکارہ میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید سے بھی اچھے تعلقات ہیں۔ریشم نے بتایا کہ انہوں نے میشا شفیع کی شادی میں شرکت کی تھی اور وہ ان کی بھی بہت عزت کرتی ہیں مگر چوںکہ انہوں نے آج تک علی ظفر کو کسی خاتون کے ساتھ بدتمیزی کرتے نہیں دیکھا تھا، اس لیے انہوں نے ان کی حمایت کی۔

ریشم نے انکشاف کیا کہ علی ظفر کی حمایت کرنے پر خود گلوکار بھی حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ بہت سارے لوگ خوف کی وجہ سے ان کی حمایت نہیں کر رہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں کسی کا بھی خوف نہیں، وہ صرف خدا سے ڈرتی ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں ریشم نے بتایا کہ انہوں نے کس وجہ سے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اگرچہ وہ خلیل الرحمٰن قمر کے ساتھ کام بھی کر چکی ہیں اور وہ ان کے کام کی قدر بھی کرتی ہیں مگر وہ ایسے شخص ہیں جو خواتین کی عزت نہیں کرتے، اس لیے انہوں نے ان پر تنقید کی تھی۔ریشم کے مطابق خلیل الرحمٰن جن خواتین پر تنقید کرتے ہیں، ان کے ساتھ وہ کام بھی کرتے ہیں اور ان کی محنت سے وہ پیسے بھی کماتے ہیں۔انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں خلیل الرحمٰن قمر پر اس وقت تعجب ہوا جب انہوں نے ایک تقریب میں دعویٰ کیا کہ ریشم اور ان کی بہن ان سے معافی مانگنے آئی تھیں۔

اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ وہ کیوں خلیل الرحمٰن قمر سے معافی مانگیں گی؟

انٹرویو کے دوران ریشم نے لولی وڈ میں اقربا پروری پر بھی بات کی اور بتایا کہ ماضی میں جب ان کا کیریئر عروج پر تھا تو ایک فلم ساز نے جس اداکارہ سے شادی کی، وہ صرف انہیں ہر فلم دینے لگے تھے۔ریشم نے بتایا کہ فلم ساز کی جانب سے بیوی کو ہی فلموں کے کردار دیئے جانے کے بعد انہوں نے فلموں سے کنارہ کشی کرکے ٹی وی کا رخ اختیار کیا۔کافی عرصے سے اسکرین پر نظر نہ آنے کے حوالے سے ریشم نے بتایا کہ انہیں اب بھی کام کی آفرز ہوتی ہیں تاہم وہ صرف اسی منصوبے میں کام کرتی ہیں، جو انہیں پسند آتا ہے۔

متعلقہ خبریں