شوبز

میرا بہترین مشغلہ یہ کہ۔۔۔۔۔ بلال عباس نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

اداکار بلال عباس نے انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اُن کا بہترین مشغلہ سونا ہے۔

بلال عباس خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ سوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اپنی بچپن کی تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ بچپن سے ہی سونا میرا بہترین مشغلہ رہا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ’سماجی اور مذہبی اقدار‘ کے منافی مواد نشر کرنے پر بلال عباس کے حال ہی میں نشر کیئے جانے والے ڈرامے ’پیار کے صدقے‘ کے نشرِ مکرر پر پابندی عائد کر دی ہے۔

Back to top button